حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 199
ہے کہ ہر ایک عضو زنا کرتا ہے پس انسان ہر ایک عضو کا نگہبان بنے۔( الحکم ۳۱؍جولائی؍۱۰اگست۱۹۰۴ء صفحہ۹) ۲۔ یہ ایک سورۃ ہے۔ہم نے اس کو نازل کیا اور ہم نے اس کو فرض کر دیا اور ہم نے اس میں احکام اُتارے جو کھُلے کھُلے ہیں تاکہ تم عمل در آمد کرو۔اور قابلِ ذکر بن جاؤ۔اس سورۃ پر عمل کرنے کے واسطے کس قدر تاکید اﷲ تعالیٰ نے کی ہے۔اوّل فرمایا۔ہم نے اتارا۔پھر فرمایا۔ہم نے فرض کیا۔فرض تو سارا قرآن شریف ہے کہ اس پر عمل کیا جائے مگر اس سورۃ کو پھر بالخصوص فرص فرمایا کہ مسلمان اس کی طرف توجہ کریں۔: کھلے کھلے احکام۔موٹی باتیں جن کو سب لوگ سمجھ سکتے ہیں۔کوئی پیچیدہ اور ناقابلِ فہم یا خلافِ عقل باتیں نہیںہیںبلکہ ایسی عمدہ اور درست باتیں ہیں جو ہر شخص کی سمجھ میں آ سکتی ہیں۔لَعَلَّکُمْ: اس پر عمل کرنے کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تم قابلِ ذکر آدمی بن جاؤ گے۔مشاہیرِ زمانہ میں سے بن جاؤ گے۔لوگ تم کو نمونہ پکڑیں گے اور امام بنائیں گے۔(بدر ۶؍جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ۳) ۳۔ زانی مرد اور عورت ہر ایک کو اُن دونوں میں سے ایک سو کوڑہ مارو۔یہ پہلا حکم ہے جو اس