حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 196 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 196

  : دنیا میں فائزالمرام بننے کے واسطے یہ دعا ہے۔وہ فریق خلفاء راشدین ہو گیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۱) ۱۱۱۔  : جو شخص کسی پاک بندے کی ہنسی کرتا ہے۔اﷲ تعالیٰ اس کو سزا دیتا ہے کہ وہ خدا کی یاد کو بھول جاتا ہے۔اِنْسَاء کی نسبت ان لوگوں کی طرف سبب کی وجہ سے ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۱) ۱۱۶۔ : کیا تمہیں یہ خیال ہے کہ ہم نے تم کو عبث پیدا کیا ہے۔ایسا خیال تمہارا غلط ہو گا۔ہمارے حضور تم کو آنا ہو گا۔جب تم عبث نہیں بنائے گئے۔تو پھر سوچو کہ تم کیوں بنائے گئے ہو۔(الحکم ۱۷؍ اپریل ۱۹۰۱ء صفحہ۳) ۱۱۸۔  :۔ابتداء سورۃ میں فرمایا تھا۔اب اس کے مقابل میں کفّار کا انجام بتایا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۱)