حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 195 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 195

سوچتے رہو۔کہ یہ بدی کس طرح دور ہو۔بدیوں کے دور کرنے کیلئے باریک در باریک تدابیر ہیں۔منجملہ ان کے ایک دُعا ہے پھر قول مُوَجَّہ۔سمجھانا۔اعلانیہ نصیحت کرنا بھی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۱) ۹۹۔ : کوئی بدکار میرے پاس بھی نہ آنے پائے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۱) ۱۰۰۔ : چاہیئے اِرْجِعْ اور یہاں جمع آیا۔یہ در اصل اِرْجِعْ اِرْجِعْ اِرْجِعْ تین مرتبہ کہنے کی جا بجا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۱) ۱۰۱۔  : عیسائی مسیح کو کلمہ کہنے سے درجہ الوہیت دیتے ہیں۔دیکھو یہ بھی ایک کلمہ ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۱) ۱۰۵۔ : یعنی سُکڑ جانے والے۔چمڑے کو جب آگ کے سامنے رکھیں اور وہ جَلے تو سکڑ جاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۱) ۱۱۰۔