حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 192
: اس حق کے خلاف : بیل کے اڑانے کو جُؤَار کہتے ہیں۔نصیحت: جو دنیا میں کسی کو تحقیر کے رنگ میں بُرا کہتے ہیں۔وہ مرتے نہیں جب تک اس میں خود مبتلا نہ ہو لیں (۲) ہر سُنی ہوئی بات کو قبول نہ کرے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۰) ۷۹۔ بہت دفعہ میں نے سنایا ہے کہ محبت احسان سے پیدا ہوتی ہے۔اﷲ تعالیٰ اپنی اس کتاب میں بہت سے احسانوں کا ذکر فرماتا ہے۔اس ذاتِ با برکات کے احسانات کی کوئی حد نہیں۔آدمی کو چاہیئے کہ قدر کرے اور کسی تکلیف سے گھبرا کرنا شکری کے کلمات نہ نکالے۔: کان کیا مفید چیز ہے کہ اس سے ہم نبیوں کی آوازیں سُنتے ہیں پھر اور قسم قسم کی آوازیں سن کر فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے کئی ہزار میل کی خبریں تار برقی میں سُنتے ہیں۔: آنکھ کیا ہے۔ایک چھوٹا سا نقطہ ہے جس کے ذریعے حُسن و جمال کی دلرُبا تصویر دیکھتے ہیں۔: کان بھی ہوں ،آنکھیں بھی ہوں مگر دل نہ ہو تو یہ سب بیکار۔پاگل خانہ میں جا کر دل کی صحت کا تماشہ دیکھو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۰) ۸۱۔