حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 163
ہیں کہ معمولی سی بات پر خُود کُشی کر لیتے ہیں۔رسم و رسوم کی پابندی میں مال کا بہت سا حصّہ ضائع کر دیتے ہیں۔کئی گیارہویں دینے والے بڑے استقلال سے قرض لے کر بھی ناغہ نہیں کرتے۔مگر زکوٰۃ کہو تو کہتے ہیں کہ غریب آدمی ہیں۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کی متابعت واقع میں تلوار کی دھار پر چلنا ہے۔اور یہی حقیقت ہے پُل صراط کی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۷) ۶۱۔ : ہر شخص خود بدلہ لینے کا مجاز نہیں یہ حکّام کے سپرد ہے۔ اس کو ظاہر کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۷) ۶۴۔ : جس طرح ظاہری بارش بے فائدہ نہیں جاتی اسی طرح وحی اپنا پھل لاوے گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۷) ۶۶۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے تمہارے بس میں کیا زمین والی چیز کو اور کشتیاں دریا میں اُسی