حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 162 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 162

 : مجاہد کی تفسیر میں لکھا ہے کہ وہ بدرؔ کا دن تھا جس میں تمام عمائدِ مکّہ ہلاک یا کمزور ہو گئے۔: اس دن ثابت ہو جاوے گا کہ یہ ملک صرف اﷲ کے دین کیلئے ہے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۶) ۵۹۔  سورۃ حج کا منشاء یہ ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم اور آپؐ کے جانشین خلفاء کے مقابلہ پر کھڑے ہونے والوں کا انجام کیا ہو گا۔یہ تو انذار ہوا۔(ب) اس کے بالمقابل تبشیر ہے کہ مومنین۔مہاجرین و انصار ان کے ممالک کے فاتح ہوں گے۔: ملک کو چھوڑ گئے۔خویش و اقارب کو چھوڑ کر۔ملک کے رسم و عقائد اور اپنے محبوب امور کو چھوڑنے والے لِلّٰد نہ کہ کسی غرضِ نفسانی کیلئے۔الْمُھَاجِرُمَنْ ھَاجَرَمَا نَھَی اﷲُ: مَا نَھَی اﷲبہت سی چیزیں ہیں۔ازاں جملہ یہ کہ جس مقام یا جس صحبت سے غفلت پیدا ہو اس کو فورًا چھوڑ دینا چاہیئے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۶۔۱۷۷) ۶۰۔ : جب مُردوں کو یہ آسائش و آرام کے اسباب و مقامات دے گا تو زندوں کو تو ضرور ہی دے گا۔خدا کی راہ میں مال و جان کو قربان کرنا کوئی اتنا مشکل نہیں۔اکثر لوگ دیکھے جاتے