حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 141
: اکثر لوگ جو علم پڑھتے ہیں۔ان میں خشیۃ اﷲ ہرگز نہیں ہوتا۔ : واعظ بجائے اس کے کہ قرآن و حدیث کا وعظ کریں مُضْحِکَاتْ و مُبْکِیَاتْ کو وعظ کی روح و رواں سمجھتے ہیں اور اس قسم کی حکایتیں یاد کئے ہوتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۳) ۱۰۔ : اس کے معنے ہیں۔مُتَکَبِّرًا۔متکبّر شخص اپنی گردن کو مروڑ کر بات کرتا ہے۔(لقمان:۸)اس کی تفسیر میں ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۴) ۱۲۔ مکّہ میں صریح دشمن موجود تھا اور مدینہ طیّبہ میںبھی کئی قسم کے دشمن موجود تھے۔تین ۳ یہودیوںکے دو ۲ مشرکوں کے۔ایک عیسائیوں کا۔ساتواں گروہ منافقوں کا۔یہ سورۃ میرے نزدیک مدنی ہے۔اور اس میں مخاطب مکّہ والے بھی ہیں۔اسی میں فتح مکّہ کا اشارہ ہے اور انذار ہے سب مخالفین کو۔پہلے رکوع میں صریح دشمن مخاطب تھے۔دوسرے رکوع میں منافقوں سے خطاب ہے۔