حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 140
: تھوڑی سی چیز۔منی کے جس حصّے سے انسان بنتا ہے۔وہ بدوں خوردبین نظر ہی نہیں آتا۔لِنُبَیِّن لَکُمْ: تابیان کریں ہم کہ تم اپنے محافظ خود نہیں۔بعض بغیر کامل ہوئے گرِ بھی جاتے ہیں۔بعض صورت پذیر ہوتے ہیں۔: اس حالت میں انسان طفیلی ہی ہوتا ہے۔نہ خود کھا سکتا ہے۔نہ پہن سکتا ہے بلکہ کھڑا تک نہیں ہو سکتا۔یہ تغیرّات قیامت کے قیام اور ایک خاص وقت پر نبوّت کے ظہور پر دال ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۳) ۸۔ : اس میں یہ اشارہ بھی ہے کہ جو کافر ہیں ان میں سے کئی مومن ہوں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۳) ٔ۹۔