حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 137
مضمون محفوظ رہتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۳) جس دن لپیٹیں گے آسمان کو مانند لپیٹنے کاغذ کتاب کے جیسے ہم نے پہلے پیدائش کو شروع کیا ہم دُہرا دیں گے اُس کو۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۱۴۵) : جس طرح ایک تحریر اپنی مکتوب چیز و مضمون کو لپیٹ لیتی ہے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۸ ماہِ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۱۰۶۔ : زبور کے معنے ابنیاء کی کتب۔: ذکر سے مراد۔اُمّ الکتب۔لوحِ محفوظ۔بعضوں نے کہا۔ذکر سے مراد قرآن یا تورات ہے۔: بہشت کی سرزمین۔اسی دنیا سے ملنی شروع ہوتی ہے۔اور پھر آگے بڑھتی جاتی ہے۔اور اس کے وارث صالح بندے ہوتے ہیں۔اسی طرح جہنم کی زندگی بھی بدرُوح کیلئے یہیں سے شروع ہوتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۳) ۱۱۳۔ : یہ محمدؐ رسول اﷲ کی دُعا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۹ نمبر۹ صفحہ ۴۶۸ ماہِ ستمبر ۱۹۱۳ء)