حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 135
۹۲۔ : اپنا پاک کلام (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۳) : اپنا کلام اس کو پہنچایا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۷۔۴۶۸ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) حضرت مریم میں الہٰی کلام کو پہنچا دیا۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ ۹۳) ۹۵،۹۶۔ یہ رکوع بڑا مشکل ہے۔میرے لئے نہیں۔کیونکہ مجھ پر اﷲ نے اس کے معنے کھول دیئے ہیں۔زیادہ تر تو لوگوں نے خود ہی اسے مُغْلَق کر دیا۔: ناقدری نہ ہو گی۔: ۱۔ضروری ۲۔عزم (پکّی بات) : وہ اپنی شرارتوں سے کبھی رکنے والے نہ تھے۔اور انکی مثل بھی پیدا نہ ہوں گے۔مگر اس زمانہ میں کہ یا جوج ماجوج فتح ہوں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۳) ۹۷۔ : یہ لوگ کسی بڑی سے بڑی سلطنت کو زیر نظر