حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 129 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 129

جب قرآن کریم کو پڑھتے ہیں تو اپنے نبی رحمۃٌ للعالمین صلی اﷲ علیہ وسلم الٰی یوم الدّین کے بارہ میں یہ کلمات ہمیں ملتے ہیں۔۱۔ (الانفال:۳۱)(الطارق:۱۶) ۲۔اور آپ کے دشمنوں کا ذکر کرنے کے بعد اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے (المجادلہ:۲۰) ۳۔کلمہ طیّبہ ہے جو بخوبی آگ کے مسئلہ کو حل کرتا ہے۔(المائدہ:۶۵) کلمہ ہے (المومن:۵۲) ان مقامات کا مقابلہ دونوں قصّوں قصّہ حضرت نبی کریمؐ اور قصّہ حضرت ابراہیمؑ کے ساتھ کرو وہاں اگرجناب ابراہیم کے مخالفوں نے آگ جلائی اور حرّقوہُ کا فتویٰ دیا تو یہاں تمام بلاد عرب نے نارالحرب کو جلایا اور صدہا مُسَعّرُ الحرب اٹھ کھڑے ہوئے اور جس طرح وہاں ابراہیم علیہ السلام کیلئے آگ کو بَرْد اور سلام بنایا اسی طرح ہمارے ہادی و مقتداء کیلئے خاص اﷲ تعالیٰ نے اس آگ کو بجھا دیا اور فرما دیا۔اَطْفَاَھَا اﷲُ یعنی جب کبھی ہمارے نبی کریمؐ کے دشمنوں نے آتشِ جنگ جلائی۔اﷲ نے اسے بُجھا دیا۔… ابراہیمؑ کے زمانہ پر ہزاروں برس اور ہماے شفیع ( صلی اﷲ علیہ وسلم) پر چودہ سو برس گزرتے ہیں اور تُو نے اور ایک تیرے اس معاملہ میں مؤید و ہم زبان،تیز زبان نوجوان امرتسری مولوی نے ہمیں اس طرح خطاب کیا ہے۔’’ چاہیئے کہ آجکل کسی اہلِ اسلام کو جو ملہم اور پیغمبر ہو کر خدا کے ساتھ عیسٰیؑ یا موسٰیؑ کی طرح باتیں کرنے کا دَم بھرتا ہے۔ایک لمبی چوڑی بھٹی کو آگ سے بھر کر بیچ میں پھینک دیا جاوے۔اگر آگ گلزار ہو جاوے تو سمجھیں کہ قرآنی معجزے سب ہیچ ہیں‘‘ امرتسری مولوی پھر اپنی کتاب میں فرماتے ہیں’’ یہ مرزا قادیانی کی طرف اشارہ ہے۔مرزا جی کے دوستو کیا کہتے ہو ‘‘ ( ترکِ اسلام) … ہم خدائے تعالیٰ کے فضل سے کامل یقین اور پورے اعتقاد سے دعویٰ کرتے ہیں اور تمہیں اور تمام جہان کو سناتے ہیں کہ ہمارا مہدی اور عیسٰی بن مریم اس وقت موجود ہے اور اس کو وحی ہو چکی ہے۔پھر سُنو۔اور غور سے سُنووہ وحی الہٰی جو امامِ زمان کو ہوئی ہے یہ ہے۔نَظَرْنَآ اِلَیْکَ مُعَطَّرًا وَ