حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 121 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 121

: تمام انبیاء جو پہلے ہو چکے ہیں۔: ضمائر کا مسئلہ خوب سمجھ لو کہ اس سے پہلے ان کا ذکر نہیں جو کا مرجع ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ۱۷۱) ۲۷۔ لیکن وہ بندے ہیں جن کو عزّت دی ہے۔اس سے بڑھ کر نہیں بول سکتے اوروہ اسی کے حکم پر کام کرتے ہیں۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۳۷) : یہ وَلَدْ کی حقیقت سمجھائی ہے۔کہ اولیاء اﷲ کو تقرّب کے ایک مقام پر وَلَدْ کا خطاب دیا جاتا ہے۔مگر وہ وَلَدْ حقیقی نہیں ہوتے مومن وہ ہوتا ہے جو دنیا اور دین دونوں کے کام سمجھے۔جیسے دنیا کے کارخانے ہیں۔ویسے ہی دین کے کارخانے بھی ہیں۔دنیا کی بھی کھیتی ہے۔دین کی بھی تجارت ہے۔جب زمین میں بہت خشکی آتی ہے تو خدا تعالیٰ بارش بھیجتا ہے اسی طرح بعض زمانہ الہامات کا نہیں ہوتا پھر ایک وقت الہامات کی بارش کا ہوتاہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ۱۷۱) ۲۹۔  : اور سفارش نہیں کرتے مگر اس کی جس سے وہ راضی ہو۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۳۸) ۳۱۔