حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 115 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 115

۱۳۴۔  : سب سے بڑا بیّنہ تو یہ ہے کہ دنیا میں جس قدر کتابیں الہٰی کہلاتی ہیں ان سب میںجس قدر صداقتیں ہیں وہ اس قرآنِ مجید میں موجود ہیں۔حالانکہ نبی اُمّی ہے اور عرب میں کوئی بیت العلوم کوئی کتب خانہ تک نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۰) ۱۳۵۔  : اﷲ تعالیٰ نے اس اتمامِ حجّت کیلئے اب مجددّین کا سلسلہ رکھا ہے۔۸۳ سال ۴ ماہ کے بعد مجدّد آتا ہے۔خارجیوں کے نزدیک ۵۰ سال بعد بقول بعض ۲۵ سال بعد۔شیعہ بھی ایک أَعْلَمْ اَھْلِ الْاَرْضِ کی موجودگی کے قائل ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۰)