حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 106
: خوف سے جھُک جائیں گی۔ان آیات میں اُن سلطنتوں کے متعلق پیشگوئی ہے جو اپنی تدابیر کے گھمنڈ میں آ کر کہتے ہیں کہ ہمیں توڑنے والا کون ہے۔:اس کی باتیں پسندیدہ ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ۱۶۹) ۱۱۲، ۱۱۳۔ : فرماں بردار ہوں گے۔: کوئی اس پر ظلم نہ کر سکے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ۱۶۹) ۱۱۴۔ : کھول کر سنانے والی۔ایک شخص نے مجھے کہا۔کھول کر کوئی اور زبان سنانے والی نہیں؟ میں نے کہا۔کہ تم اﷲ کا نام کسی اور زبان میں ایسا بتا دو۔جو خاص اﷲ تعالیٰ کے واسطے ہو۔تو اس نے اقرار کیا کہ کوئی نام