حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 93 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 93

 : اس دُعا سے معلوم ہوتا ہیت کہ مُوسٰی علیہ السلام کو کس قدر رنج پہنچا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍ اگست ۱۹۰۹ء) ۲۷۔  : یہ ہے نبی کی نافرمانی کا نتیجہ۔بعض لوگ غلطی کر لیتے ہیں۔پھر کہتے ہیں۔اب بخشونا۔معاف کرو۔خدا کا یہاں کارخانہ الگ ہے۔اﷲ نے فرمایا کہ اب اس میں جانا چالیس برس کیلئے بند ہے۔: یونہی جنگلوں میں جھک مارتے مر جائیں گے۔ہاں ایک قوم پیدا ہو گی۔یعنی ان کے بچے جو اس خطا میں شریک ہی نہ تھے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍ اگست ۱۹۰۹ء) ۲۸۔   : آدم کے دو بیٹے ہابیل اور قابیل تے۔یہ نام قرآن شریف میں نہیں۔تورات میں ہیں۔انکار کی کوئی وجہ نہیں اور نہ ایسے مواقع پر تحریف کا گمان ہے۔: قربانی۔وہ قربانی کیا تھی۔یہ نہیں بتایا۔کچھ ہو گا۔: قبولیت کا پتہ معلوم ہو۔کلام الہٰی سے یا آدم علیہ السلام کو بذریعہ کلام الہٰی علم ہوا۔: یہ آیت قابلِ غور ہے۔اعمال نیک بھی نیکوں ہی کے قبول ہوتے ہیں۔دوسرے موقعہ پر فرما چکا ہے۔کہ جو رِئَآئَ النَّاسِ (النساء : ۳۹) پر عمل کرتے ہیںا