حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 88
دُنیا پر جو چاہتے کرتے۔مگر جرمن سے فرانس۔روس سے انگلستان کو جو کچھ کھٹکا ہے ظاہر ہے۔باایں کہ سب عیسائی ہیں! مسلمانو! تمہارا مالک رزاق اﷲ ایک۔تمہاری کتاب ایک۔تمہارا رسول محّمد صلی اﷲ علیہ وسلم جیسا ایک۔عیسائی تین کے بندے ہیں۔آریہ چار کتابوں کے طبع ان میں اختلاف ہوتا تو ہوتا۔ہم میں ایسی وحدت کے ہوتے اتنا تفرقہ بھی کیوں ہوا؟ (تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۳) جب لوگوں نے ترک کر دیا اس پاک راہ کو جس کی انکو تعلیم دی گئی تھی تو پھر ہم نے ان میں باہمی عداوت اور بغض کو مسلّط کر دیا۔بھلا شیر اور اسکے شکار بلّی۔چُوہے کا خالق کوئی صلح کرنے والا ہے یا لڑاکا؟ جو کوئی قوم باہمی محبّت و نیکی و ہمدردی و اخلاص اور دوستانہ برتاؤ کی تعلیم کو ترک کر دے اور نہ مانے تو ان میں باہمی عداوت و بُغض لَابُدی ہے یا نہیں؟ (نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۷۰) ۱۷۔ تمہارے پاس آئی ہے اﷲ کی طرف سے روشنی اور کتاب بیان کرتی جس سے اﷲ راہ پر لاتا ہے جو کوئی تابع ہو اس کی رضا کا۔بچاؤ کی راہ پر۔اور ان کو نکالتا ہے اندھیروں سے روشنی میں اپنے حکم سے اور ان کو چلاتا ہے سیدھی راہ۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۶۵) : ہر شخص کو دیکھنا چاہیئے کہ اگر وہ روزانہ ظُلمت سے نکل کر نُور کو نہیں جا رہا۔تو وہ مومن نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۷۔ تمہارے پاس آئی ہے اﷲ کی طرف سے روشنی اور کتاب بیان کرتی جس سے اﷲ راہ پر لاتا ہے جو کوئی تابع ہو اس کی رضا کا۔بچاؤ کی راہ پر۔اور ان کو نکالتا ہے اندھیروں سے روشنی میں اپنے حکم سے اور ان کو چلاتا ہے سیدھی راہ۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۶۵) : ہر شخص کو دیکھنا چاہیئے کہ اگر وہ روزانہ ظُلمت سے نکل کر نُور کو نہیں جا رہا۔تو وہ مومن نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۸۔