حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 87
: مسلمانوں میں عیاشی حد سے بڑھ گئی تو خدا نے ایک شخص کو مسلط کیا جس کا نام ہلا کوؔتھا۔اسلام جہاں جہاں بادشاہ ہو ا اُس نے غیر قوموں کو رہنے دیا لیکن عیسائیوں کے تین زمانے ہیں، ایک زمانہ تو اس کا وہ ہے کہ انہوں نے زبردستی لوگوں کو عیسائی بنایا۔اور ظلم کئے۔دیکھو۔اسلام کا حال سپین میں۔پھر شبہات۔شکوک دوسروں کے مذہب میں ڈالنے شروع کئے یہ بھی ایک چیز ہے۔پھر یہ کہ خاص عہدے عیسائیوں کیلئے مخصوص ہوں گے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍اگست ۱۹۰۹ء) : پس ان سے عفو کر اور درگزر۔بے شک احسان والے خدا کو پیارے ہیں۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۵۴) سو انکے عہد توڑنے پر ہم نے انکو لعنت کی۔۱۵۔ اور ان لوگوں سے جنہوں نے کہا ہم نصرانی ہیں۔ہم نے پختہ اقرار لیا ان کا اس یاد دلائی گئی بات پر عمل کرنا بھُول گئے۔پھر ہم نے اُن میں عداوت اور بَیر کو اُکسادیا۔سوچو اگر ان میں اتفاق ہوتا تو تمام