حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 86
وہ دشمنوں سے بچائے جاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۳۔ : اﷲ تعالیٰ قرآن کریم میں کبھی یہود کا ذکر کرتا ہے کبھی عیسائیوں کا کبھی مُشرکوں کا۔کبھی ابراہیم و موسٰی کا۔ہمارے سامنے نہ یہود ہیں۔نہ موسٰی ہیں۔پس ہم کو اور تم کو سُناتا ہے۔فرعون کس طرح فرعون بنا۔اور موسٰی کیونکر موسٰی ہوا۔فرماتا ہے۔ہم نے بنی اسرائیل سے وعدہ لیا تھا اور ان میں بارہ سردار بنائے۔چھاؤنیوں کو اب تک بارہ پتھر کہتے ہیں۔حضرت مسیحؑ کے بھی بارہ حواری بناتے۔ہمارے بنی کریمؐ نے فرمایا۔کہ بارہ شخص قریشی بڑے خلیفہ ہوں گے۔حضرت ابوبکرؓ کے عہد میں کوئی اسلامی ملک ایسا نہ تھا جو حضرت ابوبکرؓ کے تحت تصرّف سے باہر ہو۔اسی طرہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور انکے چچوں تک دنیا کے مسلمانوں کا ایک سردار ہوتا تھا۔سردار ہوتا تھا۔دوسرا دعویدار نہ تھا۔حضرت امیر معاویہؓ نے حضرت علیؓ کے زمانہ میں قطعاً خلافت کا دعوٰی نہیں کیا۔: زکوٰۃ کے فرض کا لوگوں کو بہت کم خیال ہے۔میں نے سوائے ایک کے کسی مولوی کو زکوٰۃ دیتے نہیں دیکھا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۴۔