حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 82
: یعنی اہلِ کتاب تمہاری دعوت کریں تو حلال ہے۔بشرطیکہ کوئی حرام چیز نہ ہو۔: شہوت کے مٹانے کیلئے ہوں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍اگست ۱۹۰۹ء) جس قوم کو باہر نکلنے کا اتفاق نہیں ہو اور نہ ان کو ضرورتیں پیش آئیں اور وہ نہیں جانتے تھے کہ بعض جگہ گائے کا دُودھ اور جَو کے سَتُّو اور ساگ نہیں مل سکتا۔گو بیہودہ لاف زنی سے کہتے ہوں کہ ہمارے بزرگ چکر ورتی راجہ تھے۔وہ اُحِلَّلَکُمُ الطَّیِّبٰتَ ط وَطَعَامُ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَکا سرّکس طرح سمجھے۔تجربہ کے سوا کچھ بھی سمجھ میں نہیں آ سکتا۔غرض جامع کتاب کو سب کچھ جو انسان کیلئے ضروری البیان ہے۔بیان کرنا پڑتا ہے۔اگر وہ کتاب بیان نہ کرے جو اپنے آپ کو کامل و جامع کہتی ہے تو کون بیان کرے۔اگر آپ نہ سمجھیں یا نہ چاہیں۔تو آپ کی خاطر کیوں ضرورتوں کے بیان کو ترک کیا جاوے۔کیا ساری دُنیا برہمچر یہ مذہب رکھتی ہے۔اﷲ تعالیٰ نے دماغ۔برین اور اعصاب میں مختلف خواص رکھے ہیں ان خواص کو مدّ نظر رکھنا کامل کتاب کا کام ہے۔(نورالدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۱۳۴) : نکاح سے یہ غرض ہو کہ تم پابندی میں رہنے والے ہو نہ مستی نکالنے والے اور نہ یارانہ کے طور پر عورتوں کو رکھنے والے۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ یہ۔۱۵) ۷۔