حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 6 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 6

 : انکی عمدہ چیز اپنی کسی ردّی سے مت بدلاؤ۔ :بھاری گناہ حرام خوری کی بہت سی قسمیں ہیں۔جو نوکر اپنی نوکری نہیں کرتا وہ حرام خور ہے۔جو طبیب راکھ کی پُڑیا بنا کر سونے کے نام سے دے وہ بھی حرام خور ہے۔جو حرفہ والے اپنے حرفہ میں فریب کرے وہ بھی حرام خور۔(ضمیمہ اخبار بدر: قادیان ۲۲؍جولائی ۱۹۰۹ء) : جو مال اُنکا ہے وہ تمہارے لئے حرام اور خبیث ہے اور تمہارا اپنا مال طیّب۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۴۷)  : اور امانت کی اچھی قیمتی چیزوں کے بدلہ میں خراب ردّی چیزیں نہ دو یا حرام حلال کے بدلہ نہ لو۔(نورالدّین (ایڈیشن سوم) صفحہ ۱۷)  : بعض وقت یتیم لڑکیوں پر یا ان لڑکیوں پر جو بیوی کے ساتھ آتی ہیں ظلم ہو جاتا ہے۔اس سے بچنے کا طریق بتایا تا امن ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۲؍جولائی ۱۹۰۹ء) : جو عورت تمہیں پسند آئے اُس سے نکاح کرو۔ : اور اگر بے انصافی کا خوف ہو تو ایک ہی سے نکاح کرو۔(نورالدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۱۴) پس نکاح کرو جو تم کو خوش آویں عورتیں دو دو تین تین چار چار۔پھر اگر ڈرو کہ برابر نہ رکھو گے تو ایک ہے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۴۶) : اس آیت میں حکم دیا۔بی بی کو قبل نکاح پسند کر لو۔(فصل الخطاب ایڈیشن دوم جلد اوّل صفحہ۴۸)