حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 75 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 75

: اگر کوئی دشمن ہے تو اس سے دشمنی کی حد بندی کرو۔حدبندی نہ کرو گے تو دن بدن دشمنی بڑھتی جاوے گی۔: کسی آدمی سے دشمنی ہے تو دشمنی کے باعث اس سے قطع تعلّق نہ کر لو اگرچہ وہ دشمن ایسا ہے کہ عزّت کے مقام سے تمہیں روکتا ہے۔: اگر تمہیں کوئی مسجد میں نماز پڑھنے سے روکتا ہے تو جس مسجد میں تمہارا اختیار ہے اس میں نماز پڑھنے سے نہ روکو۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵ۃاگست ۱۹۰۹ء) : اور ایک دوسرے کی مدد کرو۔خداترسی اور نیکی کے کاموں میں اور مت مدد کرو بغاوت اور بدکاری کے کاموں میں۔(نورالدّین (ایڈیشن سوم) صفحہ ک۔۲۰) ۴۔