حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 69
: اس کے بارے میں ایک کلام آیا تھا مریم کی طرف کہ ایسا لڑکا پیدا ہو گا اور وہ کلامِ مبشر اسی اﷲ کی طرف سے نازل ہوا تھا (رُوْحٌ مِّتْہُ) (تشحیذالاذہان ستمبر ۱۹۱۳ء جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۰) …………۔اس کے سوا نہیں کہ عیسٰی بن مریم اﷲ کا بھیجا ہوا اور اس کا مخلوق ہے جو مریم کی طرف ڈالا گیا اور اس کی رُوح ہے۔پس ایمان لاؤ اﷲ پر اور اسکے رسولوں پر۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۱۱۴) اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ عیسٰی اﷲ کا رسول اور اس کا مخلوق ہے جو مریم کے پیٹ سے پیدا ہوا اور اﷲ کی طرف سے رُوح ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۱۴) ۱۷۳۔