حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 68 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 68

یہاں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے یہ وحی ان معمولی وحیوں سے نہیں بلکہ یہ وہ ہے جو اولوالعزم رسولوں کی طرف بھیجی جاتی رہی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۶۹، ۱۷۰۔   کچھ لوگ مُنکر ہوئے اور حق دبا رکھا۔ہرگز اﷲ بخشنے والا نہیں ان کو ملادے راہ مگر راہ دوزخ کی۔پڑے رہیں اس میں ہمیشہ۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۶۴) ۱۷۱۔   :ایک شہد کی مکّھی سے انسان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔وہ کیسی دانائی سے گھر بناتی۔شہد بناتی۔دانائی کو کام میں لاتی۔قناعت بھی حد درجے کی کرتی ہے۔محنت و کسب سے اپنے لئے کھانا مہیا کرتی ہے۔بدبُودار چیز پر بھی نہیں بیٹھتی۔پھر اپنے امیر کی مطیع ہوتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۷۲۔