حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 66 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 66

ہمارے دل پر غلاف ہے کوئی نہیں پر اﷲ نے مُہر کی ہے اُن پر مارے کفر کے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۶۱) ۱۵۸۔   : رسول اﷲ کہنا بطور استہزاء ہے۔اور اس لئے کہ انکی کتابوں میں تھا کہ اﷲ کا نبی مقتول بالصلیب نہ ہو گا۔اس لئے انہوں نے کہا تا ظاہر ہو کہ وہ اﷲ کے رُسول نہ تھے۔اس لئے اﷲ نے فرمایا کہ وہ مقتول بالصلیب نہیں کر سکتے۔بلکہ مشابہ بالمصلوب بنایا گیا مسیح ان کیلئے۔: سیالکوٹ میں ایک پادری تھے۔ان سے میری گفتگو ریل پر ہوئی۔میں نے تمام واقعات متعلقہ صلیب ان سے منوالئے گویا اس نے دبی زبان سے اقرار کیا کہ مسیح کے مقتول ہو جانے کا ان کو یقین نہیں۔ظن ہی ظن ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان۵؍اگست ۱۹۰۹ء) : مشبّہ بالمصلوب بنایا گیا۔ان کیلئے بارہ باتیں بتائی ہیں۔(تشحیذالاذہان ستمبر ۱۹۱۳ء جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۰) ۱۵۹، ۱۶۰۔  : بُلند مرتبہ بتایا اپنی جناب میں۔