حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 65
: شریر لوگ جب کسی نیک بات پر عمل نہیں کرنا چاہتے تو طرح طرح کے عُذر تراشتے ہیں مثلاً یہ کہ خدا ہم پر بھی ایک کتاب بھیج دیتا۔پھر موسیٰ سے اس سے بھی بڑھ کر کہا کہ (النساء : ۱۵۴) چنانچہ ان پر عذاب آیا۔پر بے وجہ نہیں ۔(انکے ظلم کی وجہ سے) (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۵۵۔ : یہ ہم نے تم کو بارہا نصیحت کی ہے۔جب کسی شہر میں جانے لگو تو داخل ہوتے وقت دُعا مانگو۔فرماں بردار ہو کر شہر میں داخل ہو۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۵۶۔ وَ: اور اس کہنے پر کہ