حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 64
ہم نے بارہا تمہیں بتایا کہ منافق امانت میں خیانت کرتے۔وعدہ پورا نہیں کرتے۔جھوٹ بولتے ہیں لڑتے ہیں تو گند بَکتے ہیں۔پھر منافق وہ ہے جس کا ظاہر و باطن یکساں نہ ہو۔منافق کا دل کمزور ہوتا ہے اس میں نہ قوّتِ فیصلہ۔نہ تابِ مقابلہ۔منافق اﷲ کی یاد بہت کم کرتے ہیں۔نمازوں میں سُستی کرتے ہیں اور دِکھلا وے کی نمازیں پڑھتے ہیں۔: مکّھی کی طرح کبھی ادھر جاتا ہے کبھی اُدھر۔آجکل لوگ جس کو پالیسی کہتے ہیں وہ نفاق کا ٹھیک ترجمہ ہے۔منافق کا کوئی مددگار نہیں ہوتا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) ۱۵۱۔ : ایسے بھی لوگ ہیں جو خُدا کو مانتے ہیں۔اﷲ فرماتا ہے جو رسولوں کو نہ مانیں وہ پکّے کافر ہیں۔مومن کو چاہیئے کہ اﷲ پر بھی ایمان اور اُس کے رسولوں پر بھی ایمان لاوے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۵۴۔