حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 537
۴۶۔ : جو شخص غفلت کی راہ اختیار کرتا ہے اوّلاً اس کے قلب پر غین۱ آتا ہے۔پھر رین۲۔پھر صدا۳ آتی ہے پھر طبع۴ پھر ختم۵ ہوتی ہے۔پھر قفل۶۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍فروری ۱۹۱۰ء) ۴۷۔ : اگر خدا تعالیٰ کی توحید کا بیان کریں اور حاضرین کے مذاق کے مطابق کے سلسلے کے کسی پِیر کا ذکر نہ آئے تو لوگ کہہ اُٹھتے ہیں کہ مزہ نہیں آیا۔چشتیوں کی مجلس میں چشتیوں کے پِیر طریقت کا ذکر نہ کریں۔نقشبندیوں۔قادریوں کی مجلس میں ان کے پِیروں کا۔سہروردیوں میں انکے پِیر کا۔تو وہ ناراض ہو جاویں۔مَیں دوسروں کا ذکر کروں۔ایک شہر میں مَیں نے خدا تعالیٰ کی صفات کا ذکر شروع کیا اور دیدہ دانستہ حضرت صاحب کا ذکر نہ کیا۔تو بعض شخصوں میں اس کے متعلق بحث چھڑ گئی۔حق فرمایا خدا نے (زمر:۴۶)آہ!(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍فروری ۱۹۱۰ء) ۴۸۔ : مسحور کے تین معنے کئے ہیں۔اسم مفعول کا صیغہ۔جس پر سحر کیا گیا۔۲۔عربی زبان کا قاعدہ ہے۔کوئی چیز جب اپنے کمال کو پہنچ جاوے تو مبالغہ کیلئے اس کے اسم فاعل