حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 536 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 536

پھر وہ حکمت کی باتیں ہیں کہ تیرے ربّ نے تجھے وحی کے ذریعہ بتلا دیں۔اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو بھی معبود مت ٹھہرانا۔اگر شرک کیا تو جہنم میں ملزم ہو کر دھکیل دیا جاوے گا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۶۱-۲۶۲) : پھر وہی پہلی بات جو کُل نیکیوں کا اصل الاصول ہے۔یاد دلاتا ہے۔(ضمیمہ اخباربدرقادیان۲۴؍فروری۱۹۱۰ء) ۴۲۔  : اﷲ نے اس کتاب میں قربِ الہٰی سیکھنے والوں۔دنیاداروں۔امراء۔غرباء و بچے بوڑھے۔غرض ہر طبقے۔ہر مذاق کے لوگوں کیلئے بھلائی کی باتیں اور نصیحتیں مکمل بیان کی ہیں۔ایک سوال ہوا کہ خدا نے مسیح و مہدی کا ذکر قرآن کریم میں کیوں نہیں کیا؟ فرمایا۔ذکر تو کیا ہے چنانچہ(نور:۵۶) میں اسکا ذکر مذکور ہے۔نام بہ نام فہرست کی کوئی ضرورت نہ تھی۔کیونکہ اس طرح تو ضروری تھا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کا نام بھی ہوتا اور پھر خلفاء کا نام لکھ دیتا تو سب لوگ اپنی اولاد کا وہی نام رکھتے اور معاملہ مشتبہ ہو جاتا۔اس لئے ایک نشان انکی صداقت کا فرما دیا کہ  (نور:۵۶)اور فرمایا  (نساء:۸۰)(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍فروری ۱۹۱۰ء) ۴۳۔  : یعنی اے مشرکین۔ایک تم خدا کے پرستار۔پھر تب تمہارے شفیع۔پس ذی العرش کے سامنے اس صورت میں حضرت نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے مقابلہ میں تم جیت سکتے ہو! مگر ہرگز ایسا نہ ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍فروری ۱۹۱۰ء)