حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 535
مرکز جسے قلب کہتے ہیں۔سب سے ان کے کاموں کا سوال ہو گا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۶۱) : لَا تَقْفُ کے معنے ہیں لَا تَقُلْ۔جو صحابہؓ و تابعین سے ثابت ہیں۔جس چیز کا علم نہ ہو۔وہ مُنہ سے نہ نکالو۔آجکل ایسی بے باکی بڑھ رہی ہے کہ پالیٹکس اور اکانومی کے معنے تک نہیں جانتے اور اپنے اخبار اس کیلئے وقف کرنے پر بیٹھے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍فروری ۱۹۱۰ء) ۳۸۔ خوشی سے اتراتے ہوئے زمین پر مت چلو۔تُو او مخاطب! اپنی طاقت سے زمین کو نہیں پھاڑ سکتا اور نہ پہاڑوں سے اونچا ہو سکتا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۶۰) : ایک اور بُری بلا ہے۔تکبّر۔اس سے منع فرماتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍فروری ۱۹۱۰ء) اور امت چل زمین پر اتراتا۔تُو پھاڑ نہ ڈالے گا زمین کو اور نہ پہنچے گا پہاڑوں تک لمبا ہو کر۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۶۰) ۳۹۔ یہ سب بُر ی باتیں ہیں۔ان کی بُرائی تیرے رب کو ناپسندیدہ ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۶۱) ۴۰۔