حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 534 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 534

آخرت میں گناہ کے بوجھ سے ہلکا ہو۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۰-۲۶۱) ۳۵۔  کسی بھلے غرض کے سوا یتیموں کے مال کے پاس مت جاؤاور ان کا خیال رکھو۔یہاں تک کہ مضبوط اور بڑے ہو جاویں۔اپنے معاہدوں پر وفاداری دکھلاؤ۔تمہارے معاہدے خدا تعالیٰ سے ہوں یا اس کے بندوں سے۔یاد رکھو۔عہدوں کی بابت پوچھے جاؤ گے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۶۱) : تیسری طاقت حرِص مال کی ہے۔اس سے منع فرمایا۔قوٰی بدنی کا قیام زیادہ تر فضلِ الہٰی سے ہے۔دیکھو میں دودھ کبھی نہیں پیتا۔پھر بھی اس بڑھاپے میں سات سو صفحے کی کتاب ایک رات میں پڑھ سکتا ہوں۔زیادہ حرص نہ کرو۔نہ اپنے مال پر۔نہ کسی کے مال پر۔خصوصًا یتیم کے مال سے بچو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍فروری ۱۹۱۰ء) ۳۶   ماپنے اور تولنے میں پورا ماپ اور پورا تول اختیار کرو۔اس بات کا نتیجہ اس دنیا میں بہت ہی اچھا ہو گا۔اور اس امر کا انجام بھی بہت عمدہ ثابت ہو گا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۶۱) ۳۷۔  اور جو بات معلوم نہ ہو اسکا دعوٰی مت کرو۔نا سمجھی سے گواہی نہ دو۔کان اور آنکھ اور اعصابی