حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 530 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 530

۲۵۔  انکی پرورش دنیاداروں کے لحاظوں سے نہیں بلکہ دلی محبّت و پیار سے اس طرح کرنا۔جس طرح پرندے اپنے بچّوں کو پروں میں پرورش کیلئے لیتے ہیں۔اور خدا سے یُوں دُعائیں مانگنا۔اے میرے ربّ ! ان سے اس طرح رحم کا سلوک کر۔جس طرح انہوں نے میرے لڑکپن میں پرورش فرمائی۔غرض جیسے والدین تیرے لڑکپن میں ہمدرد تھے ایسا ہی تُو ان کے لئے ہو۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۵۸-۲۵۹) ۲۶۔  سنو! مخاطبو! تمہارا پرورش کرنے والا تمہارے دلوں کے بھید جانتا ہے۔پس وہاں ریاء اور دکھلاوا کام نہیں آتا۔اگر سچ مچ کے نیک ہو تو وہ خدا ہمیشہ ہی اپنی طرف رجوع لانے والوں کو بخشنے والا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۵۹) : بعض والدین باوجود خدمت کے پھر بھی اولاد کی شکایت کرتے ہیں یا ان کو بے وجہ تنگ کرتے رہتے ہیں۔فرمایا۔خدا تمہاری نیتوں سے خوب واقف ہے۔دوسرے موقعہ پر فرما دیا۔ (لقمان:۱۶) گویا اطاعتِ والدین کی حد بتا دی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۲۴؍فروری۱۹۱۰ء) ۲۷۔  او مخاطب! ہر ایک رشتہ دار اور مسکین اور مسافر کو جو کچھ اس کا حق ہے دیدے۔اور اپنی نفسانی خواہشوں پر۔فخر اور بڑائی کیلئے اور بے ایمانی کے کاموں میں اموال کو ضائع مت کر(تصدی