حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 527 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 527

کہلاتا ہے۔مگر جب مامور آتا ہے۔تو پھر مجرم گرفتار ہوتے ہیں۔یہ زمانہ مسیح کا بھی ایسا ہی ہے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۳۶۲) ۱۴۔ : جیسے جیسے اعمال کرتا ہے۔ان کے اثر اور نتائج اسی عمل کرنے والے کے گلہ میں بندھے ہیں۔۔اِنَّمَا اَعْمَالُکُمْا حصی عَلَیْکُمْ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۲۴؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۶۔  : مسند احمد بن حنبل میں کچھ ایسی حدیثیں ہیں جن سے عوام ناواقف ہیں۔فرمایا جو لوگ بہرے ہیں یا جنہوں نے انبیاء و رُسل کا زمانہ نہیں پایا۔یا وہ بچّے تھے یا بہت بوڑھے تھے۔یہ جناب الہٰی میں اپنے اپنے عُذر پیش کریں گے کہ ہمیں کچھ خبر نہ تھی۔وہاں بھی اﷲ تعالیٰ رسول بھیج دیگا۔بغیر رسول کے عذاب نہیں دیا جاتا۔ابنِ جریر میں بھی ایسی حدیثیں ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۲۴؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۷۔  : وہ جن کو حکم دیا جاتا ہے ہمارے حکموں کی خلاف وارزی کرتے