حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 522
واقعات صحیحہ کا بیان ہے جو آپؐ کے بعد بھی آپؐ کے جانشینوں کو پیش آنے والے تھے۔میرا ایمان ہے کہ معراج یقظہ میں ہوا۔ایسے یقظہ میں جس کے سامنے ہماری بیداری بمنزلہ خواب کے ہے۔ایک شخص نے میرے بدن پر ہاتھ لگا کر پوچھا کہ اس جسم کے ساتھ معراج ہوا۔مَیں نے کہا۔یہ تو نورالدّین کا جسم ہے۔پھر اپنی طرف اشارہ کر کے کہا۔مَیں نے کہا کہ یہ آپ کا جسم ہے۔مبہوت رہ گیا! ہمارے قاضی۱؎ اس کے معنے کیا کرتے ہیں کہ یہ ہجرت کا بیان ہے۔: سے خواہ وہ مدینہ کی مسجد مراد لیں۔مگر ہم یہ کہہ دیتے ہیں کہ اس طرف سے گیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۲۴؍فروری۱۹۱۰ء) : یہ اشارہ ہے ہجرت کی طرف کہ کس طرح خانہ کعبہ سے مدینہ کی مسجد میں پہنچے یا معراج کے ایک حصّہ کا ذکر ہے۔(تشحیذالاذھان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۳) ۵۔ : اَعْلَمْنَا وَ اَخْبَرْنَا (ضمیمہ اخبار بدر قادیان۲۴؍فروری۱۹۱۰ء) ۶۔ : جوسؔ اور جو سانؔ کے معنے ہیں۔کسی ملک میں چلنا۔پھرنا۔مسلمانوں پر بھی یہ بات آئی۔اﷲ نے مسلمانوں کو بڑی سلطنت عطا کی تھی۔اور ان کو وہ ملک عطا کیا گیا۔جو سلیمانؑ کو دیا گیا جو داؤدؑ کو دیا گیا۔جس پر عمالیق کو فخر تھا۔پھر جب ان کے تقوٰی میں فرق آیا تو ۱؎ قاضی امیر حسین صاحبؓ۔مرتّب بالکل کمی ہو گئی۔سورۂ جمعہ میں آیا ہے۔ (الجمعہ:۶)