حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 513 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 513

: ساتویں پارے کے ختم پر فرمایاوَ اَقْسَمُوْا بِاﷲِ جَھْدَ اَیْمَانِھِمْ لَئِنْ جَائَتْھُمْ (انعام:۱۱۰) آہ! ضدّی انسان جب کسی راست باز کی تکذیب کر بیٹھتا ہے تو پھر اسے ہٹ ہو جاتی ہے۔اور وہ باوجود روشن نشانوں کے مانتا نہیں۔اس پر لَایَھْدِیْھِمُ اﷲُ کا فتوٰی لگ جاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۰۷۔   : یہ تو اُن کیلئے ہے جو بعد الایمان کُفر کریں اور کُفر کے لئے اپنا سینہ کھول دیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۱۱۔  : جو اِلَّا مَنْ اُکْرِہَ میں داخل ہوا۔اس کے لئے فرمایا کہ اگر وہ ہجرت کرے اور پھر مجاہدہ اور نیکی پر جما رہے تو خدا اس غلطی کو معاف فرما دے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۱۲۔