حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 511
بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قرآنِ مجید کے ختم کے بعد معوذ تین پڑھ لینی چاہیئے اور بعض کہتے ہیں ابتداء میں پڑھنی چاہیئے۔بہر حال مقصد حاصل ہے جو یہ ہے کہ قرآن مجید کے پڑھتے وقت اگر ہم نے کوئی غلطی کی یا بے سمجھی کی تو اس سے یا ایسی لغزش کے آئندہ واقعہ ہونے سے ہمیں بچا لے اور کلمۃ الحکمۃ سے مستفید کرے۔(بدر ۲۸؍جنوری ۱۹۰۹ء صفحہ۹ کالم ۳ جلد۸ نمبر۱۴) ۱۰۰،۱۰۱۔ یاد رکھو اس کو مومنوں اور اپنے رب پر توکّل کرنے والوں پر کوئی قدرت نہیں۔اس کا بس تو اُن پر چلتا ہے جو اسے دوست رکھتے اور اس کے ساجھی ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۱۳۳) : کی ضمیر پر بڑی بڑی بحثیں ہوئی ہیں۔میرے نزدیک یہ اﷲ کی طرف راجع ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۰۲،۱۰۳۔ : جب بدلا دیتے ہیں ہم کسی نشان کو بدلے کسی نشان کے۔: لوگ نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کو کہتے ہیں۔آپ تو مُفتری ہیں۔بعض لوگ ان آیات سے بعض آیات کے نسخ کو ثابت کرتے ہیں۔ان کیلئے دو مشکلیں ہیں۔ایک یہ کہ آیت سے