حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 474 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 474

۱۱۔  : جس طرح ظاہری بارشیں ہوتی ہیں۔اسی طرح روحانی بارشیں ہوتی ہیں۔چنانچہ ایسی بارش میں ایک اعلیٰ درجہ کا وقت آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کا تھا جس کے ساتھ ہر قسم کے درخت نکلے۔کچھ مثل ابوبکرؓ و عمرؓ و علیؓ اعلیٰ درجے کے۔کچھ ان سے کم درجہ کے۔کچھ مخالف قسم کے درخت بھی پھُوٹ نکلے جیسے ابوجہل۔عُتبہ۔شیبہ و ربیعہ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۴۔  : کبھی ایسا ہوتا ہے کہ خراب قسم کا بیج کسی اچھے سے پیوند کرتے ہیں۔اسی طرح تعلیماتِ الہٰی سے لوگوں کے حالات بدل جاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۵۔   : سمندر کا بعض پانی بہت تلخ ہوتا ہے۔مگر اس کی مچھلی خوش ذائقہ ہوتی ہے۔اسی طرح خدا کی مخلوقات ہیں جو شریر ہیں۔انہی میں سے ایک مبعوث ہو جاتا ہے۔: بوجھل۔ہواؤں کو چیزنے والی۔بڑی آواز سے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء)