حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 470 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 470

۹۱۔ : مُقْتَسِمَکے کئی معنے کئے گئے ہیں۔ایک یہ کہ یُؤْمِنُوْنَ بِبَعْضٍ وَ یَکْفُرُوْنَ بِبَعْضٍ ۲۔تَقَاسَمُوْا بِاللّٰہِ (النمل : ۵۰) یہ جیسے حضرت ثمود کی قوم نے قَسم کھائی تھی۔کہ رات حضرت صالحؑ کو مار ڈالیں گے۔اسی طرح نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے بارے میں نو آدمیوں نے یہی مشورہ کیا۔۳۔تَقَسَمُوْا عَلٰی سُبُلِ مَکَّۃَ کفّار نے اسلام کے خلاف اُبھار نے کیلئے مختلف شاہ راہوں پر آدمی مقرّر کر رکھے تھے۔اس کا نمونہ مَیں نے دیکھا ہے کہ لوگوں کو بہکانے کیلئے رَستوں میں اپنے ایجنٹ چھوڑ دیتے ہیں۔۴۔عجیب عجیب معنے کر کے کئی فرقے بنا دئے۔چھ شخصوں کے نام مجھے یاد آ گئے۔۱۔سود بن زرارۃ ۲۔اسود بن زہرۃ ۳۔ولید مخزومی ۴۔عاص سہمی ۵۔اسعد بن مطلب ۶۔حارث خزاعی۔یہ سب کے سب مختلف عبرت ناک و دہشتناک امراض سے ہلاک ہوئے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۲) ۹۵ تا ۹۷۔   سو کھول کر سنا دے جو تجھ کو حکم ہوا۔اور دھیان نہ کر شریک والوں کا۔ہم بس ہیں تیری