حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 469 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 469

۸۸۔ : اس کے معنے سات آیتیں۔یعنی الحمد شریف۔یہ ان سات آیتوں میں سے ہیں جو کئی بار نمازوں میں پڑھی جاتی ہیں۔چنانچہ دن رات میں بالعموم چالیس رکعتوں میں یہ سورۃ دہرائی جاتی ہے۔کئی تابعین نے کہا ہے کہ بقرہؔ۔آل عمرانؔ۔نساءؔ۔مائدہؔ۔انعامؔ۔اعرافؔ۔توبہؔ۔ان سات سورتوں کا نام سبع مثانی ہے۔بعض نے توبہؔ کی بجائے یونس ؔکو رکھا ہے۔کیونکہ ان کا بیان آپس میں ملتا جُلتا ہے۔اور دُہرا دُہرا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۸۹۔  : قرآن شریف ایسی نعمت کے مقابلہ میں اس فانی دولت کی کچھ پر واہ نہ کرو اور آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھو۔: رنگ برنگ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء)