حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 467 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 467

۷۳۔ : حضرت مسیح موعودؑ نے کہا ہے۔’’ تیرے منہ کی ہی قسم اے میرے پیارے احمدؐ ‘‘ اس پر اعتراض کرنے والے اس آیت پر غور کریں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۲) : ۱۔اندھے ۲۔ناعاقبت اندیشی کرتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۷۹،۸۰۔  : بَن۔جنگل۔جس میں بہت سے درخت ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہوں۔اِمَامٍ: ا۔امام ۲۔شاہراہ اور اس شخص کو کہتے ہیں جس کی طرف لوگوں کا قصد ہو۔چونکہ شاہراہ کی طرف اکثر لوگ منزل تک پہنچتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۸۱تا ۸۳۔  : ثمود کی قوم جہاں رہتی تھی اس کو حجر کہتے ہیں۔حجر میں بحث ہوئی ہے کہ حجر کیا چیز تھی۔بعض لوگ کہتے ہیں۔اس قوم کے دارالسلطنت کا کا نام ہے۔بعض اس میدان کا نام بتاتے ہیں۔عدن سے لے کر حدیدہ۔حضر موت۔حجاز۔تہامہ کے علاقوں کو حجر کہتے ہیں وہاں کی قومِ ثمود میں صالحؑ نبی آئے تھے۔اٰیٰتِنَا: اپنے احکام۔