حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 465
۵۷۔ : خدا کی صفات سے ناواقف ہیں۔۵۸،۵۹۔ : حضرت ابراہیمؑ کا قلب محسوس کر رہا تھا کہ یہ کوئی عذاب بھی لائے ہیں اس لئے بشارت سُن کر بھی دریافت کیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۶۲تا ۶۴۔ لوطؑ کی قوم عرب کے شمال مغرب میں آباد تھی۔ان کی بستیاں کئی تھیں۔ایک کا نام سیڈوم۔ایک کا گمارا۔ایک کا نام صعر غر تھا۔اسی واسطے اس قوم کے بدکاروں کو سیڈومی کہتے ہیں۔: وہ عذاب جس میں یہ شک کرتے تھے۔: ناپسند کئے گئے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۶۶۔ : چونکہ عذاب میں گرفتار ہونے والی نے پیچھے مڑ کر دیکھنا تھا اس لئے دوسروں کو ایسا حکم ہوا۔بعض خاص حکم مصلحتِ الہٰی پر مبنی ہوتے ہیں۔: پاس ایک پہاڑ تھا۔اس پر چلے جانے کا حکم تھا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء)