حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 459 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 459

: اپنا کلام۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۳۱،۳۲۔  : ملائکہ مامور مِنَ اﷲ کے کاموں میں لگ جاتے ہیں۔سعید الفطرتوں کے قلب پر وہی ایمان لانے کی تحریک کرتے ہیں۔: فرماں برداروں کے ساتھ شامل نہ ہوا۔ہر آدمی کو میں دیکھتا ہوں کوئی نہ کوئی اس کا نافرمان ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۳۵۔ : نکل جا تو اس مرتبہ سے۔: کیونکہ تو دھتکارا ہوا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۳۷تا ۳۹۔  : یہ اس کی خواہش ہے۔جو لوگ سمجھتے ہیں کہ شیطان کی ہر خواہش پوری ہوئی غلطی کرتے ہیں۔ہاں فرمایا۔۔ہر آدمی کے ساتھ بقدر اس کے ساتھ شیطان ہوتا ہے۔ایک وقت آتا ہے کہ نیک انسان بیدار ہو جاتا ہے۔پھر شیطان کا داؤ اس پر نہیں چلتا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء)