حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 454 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 454

شرک کے ناپاک عقائد سے بھاگ کر ان پاک اصولوں کی طرف اپنا رُخ کر رہے ہیں۔جن کے قائم کرنے کے واسطے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم دنیا میں مبعوث ہوئے تھے۔یہ سب واقعات قرآن شریف کی اس پیشگوئی کی صداقت کو ظاہر کر رہے ہیں کہ ۔تحقیق ہم نے ہی یہ ذکر نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔جیسا کہ الفاظ کی حفاظت یاد کرنے والوں اور لکھنے والوں کے ذریعہ سے ہوئی اور ہو رہی ہے۔یہ سب کچھ موجود ہے مگر خوش قسمت وہی ہے جو ان باتوں سے فائدہ اٹھائے۔جذباتِ نفس پر قابو رکھ کر خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرے۔(بدر ۱۳؍ دسمبر ۱۹۰۶ء صفحہ۶) ۱۴۔ : یہ فرشتوں کے ثبوت میں فرمایا۔کہ نشان جو تم مانگتے ہو وہ بھی آجاوے گا۔جیسا اگلے مکذّبوں سے ہوا۔ویسا ہی تم سے ہو گا۔چنانچہ ہوا۔بدر میں فرشتے آئے اور کفّار کو ہلاک کر دیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۱۵۔  : یہ ضدّی لوگوں کا بیان ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۱۶۔ : ہماری آنکھیں کسی نشے کی متوالا ہو گئیں۔ہم پر سحر ہو گیا وغیرہ وغیرہ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۱۷ تا ۱۹۔  ضرور ہم نے ہی بنائے آسمان میں روشن اجرامِ اور خوبصورت بنایا انہیں دیکھنے والوں کیلئے اور محفوظ رکھا ہم نے نہیں ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک شوندہ تُکّہ باز یا مردُود سے۔ہاں اگر کوئی چھپ کر سننا چاہے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں شہابِ ثاقب۔میٹی ارز۔الکاپات۔(نور الدّین صفحہ ۲۱۳)