حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 435 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 435

۶۔   : ایک مثال بیان فرماتا ہے۔: نِعَمُ اللّٰہِ وَ نِقَمُ اللّٰہِ خدا کی نعمتیں اور اس کے عذاب۔ایک شعر یاد آ گیا۔وَ اَیَّامٌ لَّنَا غُرٌّ طِوَالٌ عَصَیْنَا الْملِکَ فِیْھَا اِنْ نُّدیْنَا : جو صبر سے کام لے۔اس کو خدا اپنی جناب سے بہت سے نشان دکھا دیتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۷۔   : جو قومیں اکٹھی رہتی ہیں ظالم لوگ اکثر ان کو بیگار میں پکڑ لیتے ہیں جیسا کہ سکھوں کے عہد میں جولا ہوں کو پکڑ لیتے تھے۔بنی اسرائیل کے ساتھ بھی فرعون نے یہی معاملہ کیا مگر محنت سے جب ان کی اولاد قوی ہونے لگی تو پھر اس کو قتل کرنے کی تدبیریں سُوجھیں۔: خدا کا بھاری انعام کہ موسٰیؑ کو بھیج دیا۔وہی بنی اسرائیل کو جو بیگار میں پکڑ لے جاتے تھے۔آخر جب تک خدا کے حکموں کے مطیع رہے۔فاتح بھی ہوئے۔عماّر بن یا سرؓ کے ساتھ کیا کیا مکے والوں نے؟ اور اس کی ماں کے ساتھ کیا کیا؟ اسکی شرمگاہ میں نیزہ مار دیا اور ایک ٹانگ ایک اُونٹ سے اور دوسری ٹانگ دوسرے اونٹ سے باندھ کر مخالف طرفوں میں چلائے۔اﷲ تعالیٰ نے اسی قوم کو فاتح بنایا۔انہوں نے نہ صرف عرب کو فتح کیا بلکہ چین و تا تارتک پہنچے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء)