حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 432 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 432

عمران:۳۲)یعنی سرِدست تم میرے تابع ہو جاؤ۔اسکی تعمیل میں اسلام لانے والوں نے جیسا انہیں نبی کریمؐ نے سمجھایا۔کیا۔کلمہ سکھایا۔کلمہ پڑھ لیا۔نماز سکھائی۔تو نماز پڑھ لی۔روزہ۔حج زکوٰۃ جس طرح فرمایا۔اسی طرح ادا کیا۔یہ اسلام ہے۔چنانچہ جبرائیل کے سوال کے جواب میں فرماتے ہیں۔اَلْاِسْلَامُ اَنْ تَشْھَدَ اَنْ لَّا ابلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَ تُقِیْمُ الصَّلوٰۃَ وَ تُؤْتِی الزَّکوٰۃَ وَتَصُوْمُ رَمَضَانَ وَ تَحُجُّ الْبَیْتَ اِنِ اسْتَطَعْتَ اِلَیْہِ سَبِیْلاً۔مگر چونکہ منافق لوگ بھی ایسی باتوں میں شریک ہیں اس لئے اس سے اوپر ایک اور مرتبہ ہے۔وہ یوں کہ جب انسان یہ اعمال کرتا ہے اور ان کے فوائد و ثمرات مرتب ہوتے ہیں تو پھر عقائد اس کے دل میں گر جاتے ہیں۔یہ ایمان کا مرتبہ ہے۔نبی کریں صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے پاس لوگ آتے تو آپؐ کی باتیں سنتے اور آہستہ آہستہ وہی باتیں دل کے اندر گڑ جاتیں اور اس طرح پر ان کو اسلام سے ایمان کا رُتبہ ملتا اور وہ کئی ظلمات سے نکل کر نور میں آ جاتے پہلی ظلمت تو کفّار کی مجلس تھی جس کو چھوڑ کر حضورِ نبویؐ میں آتے۔صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم۔میں نے کئی ڈاکؤوں سے پوچھا ہے کہ تمہیں کبھی رحم نہیں آتا۔تم کیسے حیرت انگیز ہے رحمی کے کام کرتے ہو۔تو انہوں نے جواب دیا ہاں رحم آتا ہے مگر تنہائی میں۔یعنی جب اپنے ہمجولیوں میں بیٹھتے ہیں۔تو پھر سب کچھ بھول جاتا ہے ( یہ انکی صحبت کی ظلمت کا اثر ہے) مواعیظِ نبویؐ آہستہ آہستہ اثر کرتے رہے پھر اﷲ پر ایمان لاتا ہے۔جو اس کے دل میں پاک تحریکیں کرتے ہیں تو یہ انکی تحریکات کی فرماں برداری کرتا ہے پھر اس کے بعد چونکہ ملائکہ کا تعلقِ شدید نبی سے ہوتا ہے۔اس لئے ان کی باتوں پر ایمان لاتا ہے اور ان کی تعمیل کرتا ہے۔وہ نبی کو پہلے بھی دیکھتا تھا مگر وہ دیکھنا در اصل نہ دیکھنا تھا۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے (الاعراف:۱۹۹)اس کے بعد اس کی معرفت