حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 417 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 417

بایں ہمہ خدا کو بے وجہ ان پر حکمران مانتے ہیں۔(نور الدّین صفحہ۲۹ دیباچہ) ۱۸۔     تمہارے کاموں میں تعظیم لِاَمْرِاﷲ اور شفقت عَلٰی خَلْقِ اﷲہو۔کیونکہ فرمایا۔ جو مُضر وجود ہوتے ہیں۔وہ خود بھی سُکھ نہیں پاتے دوسروں کو بھی سُکھ نہیں کر لینے دیتے۔آپ بھی دورزخ میںرہتے ہیں۔اور دوسروں کو بھی تکلیف پہنچاتے ہیں پس تم مُضر نہیں بلکہ نافع للنّاس وجود بنو۔سب سے بھاری مسئلہ یہ ہے کہ وقتوں کی حفاظت کرو دُعا سے کام لو۔صحبتِ صلحاء اختیار کرو۔محبّتِ صلحاء بڑھاؤ۔محبّت کا اصول یہ ہے کہجُبِلَتِ الْقُلُوْبُ عَلٰی حُبِّ مَنْ اَحْسَنَ اِلَیْھَا۔میری فطرت میں یہ بات ہے کہ جو کام کسی کو بتاؤں اور وہ نہ کرے تو میری اس کے ساتھ محبّت نہیں رہ سکتی۔خدا کی محبّت کا بھی یہی حال ہے۔وہ اپنی فرمانبرداری کرنے والوم کو محبوب رکھتا ہے۔(بدر ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ۳) ۲۰ تا ۲۳۔