حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 410
۱۰۸۔ : ساعت کے معنے صرف قیامت ہی نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) ۱۱۰۔ : تم لوگ کیوں نہیں اپنے آپ کو روکتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) ۱۱۱۔ : یہاں تک کہ جب رسول ناامید ہو جاتے ہیں ( کس سے ؟ خدا سے نہیں۔کیونکہ قرآن شریف میں تو لکھا ہے کہ اﷲ تعالیٰ سے یاس کرنے والا تو کافر ہوتا ہے۔وَ لَا تَایْئسُوْا مِنْ رَّوْحِ اﷲِ(یوسف:۸۸) اس بات سے کہ ہماری قوم ہم کو مانے اور وہ جو ان کے مخالف ہیں گمان کر لیتے ہیں کہ ہم سے جھوٹے وعدے کئے گئے تو ہماری مدد پہنچتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) ۱۱۲۔