حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 398 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 398

۴۶۔  : دیکھو حضرت یوسفؑ کو مجلس میں دیکھ کر کس طرح کہا کہ ہم تجھ کو محسن سمجھتے ہیں پھر حضرت یوسفؑ نے کس طرح ان کے خواب کی تعبیر بیان کی اور کتنا بڑا وعظ تو حید کا بیان کیا۔لیکن وہاں بادشاہ کے پاس آ کر شراب پلانے میں ایسا محو ہوا کہ بھول گیا۔اسی لئے مجھ کو کسی برے دنیادار سے محبت نہیں۔اب اس کو جب اپنی ضرورت پڑی تو بات یاد آ گئی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۴۷۔   : پھر آ کر نہ کوئی عُذرکیا نہ شرمندگی ظاہر کی۔آتے ہی اپنی غرض اور مدّعا بیان کرنا شروع کر دیا۔: بادشاہ کا نام نہیں لیا۔دیکھو اب جب حضرت یوسف ؑ نے دیکھا کہ یہ دنیا پرست ہے دنیا پرست کے پاس سے آیا ہے۔تو اب وعظ نہیں کیا۔بلکہ فورًا جواب دیدیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۴۹۔  : تَدَّخِرُوْنَ۔تَجْمَعُوْنَ۔جو کچھ تم نے جمع کیا۔