حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 396
۴۲۔ : ایک خواب ہے جس کے وجود ہی میں شک ہے۔پھر اس کی تعبیر میں دقّت ہے۔پھر یہ مشکل کہ وہ تعبیر پوری بھی ہو گی یا نہیں۔مگر آپ پیشگوئی کرتے ہیں کہ یہ بات تو ہو چکی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) : خواب کبھی بالکل نظارہ کے مطابق ہوتا ہے۔جیسے عصرِ خمر کا خواب کبھی آدھا اس طرح اور آدھا اور رنگ میں جیسے یوسفؑ کا خواب کہ دیکھے ستارے۔نکلے بھائی۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۰) ۴۳۔ : ظَنَّ جب اس کے پیچھے آ جاوے تو یقین کے معنے دیتا ہے اس سے یہ بات نکلتی ہے کہ انسان جس نے امر بالعروف اور نہی عن المنکر کرنی ہو اس کو چاہیئے کہ ہر عیب سے اپنے آپ کو بچا وے اور پاک و صاف ثابت کرے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) : اس قیدی کو بھُلا دیا شیطان نے۔(تشحیذالاذھان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۰)