حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 387
۷۔ : اﷲ تعالیٰ تجھے اس رؤیا کی اصل حقیقت بتا ہی دے گا۔اس بات سے حصرت یعقوبؑ نے پہچان لیا کہ یوسفؑ پر خدا تعالیٰ کا برا فضل ہونے والا ہے۔میرا اور میرے باپ اسحاقؑ میرے دادا ابراہیمؑ کا وارث ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۸۔ سَآئِلِیْنَ: آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کی نبوّت کے متعلق سوال کرنے والوں کے واسطے یوسفؑ اور اس کے بھائیوں کے بیان میں جواب ہے۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے واسطے بھی مکّہ والوں نے یہی ارادے کئے تھے کہ انکو قتل کیا جاوے یا قید کیا جاوے یا جلا وطن کیا جاوے۔آخر آپؐ ہجرت پر مجبور کئے گئے۔اور بالآخر یوسفؑ کی طرح اہل مکّہ پر فتح پائی۔اور انہیں معاف کر دیا۔اس آیت میں پیشگوئی ہے کہ جو حال یوسفؑ کے بھائیوں کا اس کے مقابلہ میں ہوا تھا وہ ان قریش کا ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) : مکّہ سے نکلنا پڑا ۲۔پھر حاکم ہو گئے ۳۔مکّہ فتح ہو گیا۔مکّہ والوں نے معافی کی درخواست کی۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۹) ۹،۱۰۔