حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 384 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 384

۱۲۱۔  : یہ سب جو ہم نے بیان کیا یہ اس واسطے ہے کہ پہلے انبیاءؐ کے حالات کے سُننے اور معلوم کرنے سے تیرا دل مضبوط ہو کہ تمام انبیاء کے ساتھ ایسا حال ہوا۔اور تو بھی ایک نبی ہے۔: اور جو پیشگوئی تیرے متعلق تھی۔وہ اب آ گئی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۱۲۲۔ : حتی الامکان تم اپنی طاقت سے میرے مقابلہ میں زور لگاؤ۔اور اپنی جگہ پوری طرح سوچ بچار کر لو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۱۲۴۔  : یہ سب انبیاءؐ کے واقعات جو قرآن شریف میں بیان کئے ہیں یہ غیب یعنی پیشگوئیاں ہیں۔جیسا کہ ان انبیائؑ کو کامیابی ہوئی اور ان کے مخالف ہلاک اور تباہ ہوئے۔ایسا ہی حال حضرت نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم اور آپؐ کے احباب کا اور جس طرح انبیائؑ کے مخالفوں کا حال ہوا۔اسی طرح آپؐ کے مخالفوں کا ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء)